عوام کو عید کا تحفہ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے 50 پیسے اضافہ

125

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عوام کو مہنگائی کی صورت میں‌ عید کا تحفہ دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے 50 پیسے تک کا اضافے کی منظوری دے دی.

وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 112 روپے 68 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 50 پیسے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 1 روپیہ 68 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپیہ 69 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے.

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مطابق پیٹرول پر جنرل سیلز ٹیکس (GST) کی شرح 12 فیصد سے بڑھا کر 13 فیصد جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس کی شرح 17 فیصد سے کم کرکے 13 فیصد کی گئی۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل پر جی ایس ٹی کی شرح 17فیصد برقرار رکھی گئی ہے۔

یاد رہے کہ اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے لیے پیٹرولیم ڈویژن کو سمری بھیجی تھی جس میں 8 روپے تک قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here