تیل کی دریافت سے متعلق اچھی خبر کی امید ہے، علی زیدی

537

وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ تیل کی تلاش کیلئے جاری ڈرلنگ میں اب چند دن رہ گئے ہیں، ہفتہ دس دن تک حتمی نتائج سامنے آ جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں تیل اور گیس کی ممکنہ دریافت کے اصل حقائق کے بارے میں وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے واضح کر دیا ہے۔وفاقی وزیر علی زیدی نے بتایا ہے کہ تیل اور گیس کی تلاش کیلئے ڈرلنگ کا کام ابھی مکمل نہیں ہوا۔ 5 ہزار 474 میٹر تک ڈرلنگ ہونے پر پریشر سگنل ملا ہے۔ ساڑھے 5 ہزار میٹر گہرائی تک ڈرلنگ کا عمل جاری رہے گا۔وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے بتایا کہ یہ پریشر مختلف مقامات سے ریلیز ہوا ہے، جس سے اچھی خبر کی امید ہے۔ پریشر سگنلز پر بلو آؤٹ پری وینٹر کیپ انسٹال کر دیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پریشر کی ٹیسٹنگ کا عمل مکمل کر کے دوبارہ ڈرلنگ شروع کر دی ہے۔ تیل کی دریافت کا حقیقی تعین ساڑھے 5 ہزار میٹر ڈرلنگ مکمل ہونے پر ہوگا۔

انہوں نے واضح کیا کہ تیل کی دریافت کیلئے قوم دعا کرے، ڈرلنگ کا کام زبردست انداز میں ہوا ہے۔ ڈرلنگ کا کام 60 دن میں مکمل ہونا تھا مگر 120 دن تک پہنچ گیا، اب آخری چند دن رہ گئے ہیں، ہفتہ دس دن تک حتمی نتائج سامنے آ جائیں گے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here