پنجاب انرجی ایفیشنسی اینڈ کنزرویشن ایجنسی (پیکا) نے پاکستان گرین بلڈنگ کونسل کے اشتراک سے راولپنڈی میں “انرجی کنزرویشن بلڈنگ کوڈز” پر ایک ورکشاپ کا اہتمام کیا.
اس موقع پر پیکا کے پروگرام منیجر عبدالرحمان، ٹیکنیکل منیجر اسد محمود اور دیگر سٹیک ہولڈرز سمیت عوامی نمائندے موجود تھے.
اپنی تقریر میں پروگرام منیجر عبدالرحمان نے کہا کہ مستقبل میں بجلی کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنا بڑا چیلنج ہوگا.
انہوں نے کہا “پاکستان کی آبادی میں تیزی سے ہونے والے اضافہ کے پیش نظر اگلے 10 سالوں میں کم از کم 1 کروڑ گھروں اور انفراسٹرکچر کی ضرور پیش آئے گی.” انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت پنجاب نے باقاعدہ کوڈز کے ذریعے بجلی کی بچت پر کام شروع کر دیا ہے.
عبدالرحمان نے کہا “ان کوڈز کے استعمال سے ہم بجلی کی 40 فیصد بچت کر سکتے ہیں.”