اسلام آباد: وزارت منصوبہ بندی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں مواصلات ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 10 ارب 12 کروڑ 87 لاکھ 32 ہزار روپے کے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں.
حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران 14ارب 48 کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔
پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق حکومت نے کراچی پیکیج کے تحت 3 ارب 87 کروڑ13 لاکھ روپے، این ٹی آر سی پرمنٹ ٹریفک کائونٹ پروگرام کے لئے 71 لاکھ ، این ٹی آر سی ٹرانسپورٹ ڈیمانڈز کے لئے 70 لاکھ روپ کےفنڈز جاری کیے ہیں.
اس کے علاوہ گرین لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم کراچی 6 ارب 15 کروڑ47 لاکھ ، این ٹی آر سی ایکسیڈنٹ ڈیٹا کے لئے 2 کروڑ 64 لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔