اسلام آباد: پاکستان میں گاڑیوں کی91 فیصد مارکیٹ پر تین کمپنیوں کو مکمل کنٹرول حاصل ہے جن میں ٹویوٹا، سوزوکی اور ہونڈا شامل ہیں۔
پاک وہیلز ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کاروں کی مارکیٹ میں35 فیصد کے شیئر کے ساتھ ٹویوٹا سر فہرست ہے جبکہ دوسرے نمبر پر سوزوکی کمپنی ہے جس کا مارکیٹ شیئر 29 فیصد ہے اور ہونڈا کا شیئر 27 فیصد ہے۔
رپورٹ کے مطابق موٹر سائیکلز کی قومی مارکیٹ میں 59 فیصد کے شیئر کے ساتھ ہنڈا سرفہرست ہے جبکہ 8 فیصد کے شیئر کے ساتھ یاماہا موٹر سائیکلز دوسرے اور 5،5 فیصد کے شیئرز کے ساتھ سوزوکی اور یونیک تیسرے نمبر پر ہیں۔
اسی طر ح سپر پاور موٹر سائیکلز کا مارکیٹ شیئر 4 فیصد، یونائیٹڈ کا 3 فیصد، روڈ پرنس کا شیئر بھی 3 فیصد اور دیگر متفرق موٹر سائیکلز بنانے والی پاکستانی کمپنیوں کا مارکیٹ میں مجموعی شیئر 13 فیصد ہے۔