ٹویوٹا نے گاڑیوں کی قیمتوں میں رواں سال تیسری بار اضافہ کردیا

کمپنی کی جانب سے کم از کم اضافہ 64 ہزار جبکہ زیادہ سے زیادہ 3 لاکھ 7 ہزار ایک سو روپے تک کیا گیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 20 اپریل سے ہوگا

121

پاکستان میں جاپانی گاڑیاں بنانے والی معروف کمپنی ٹویوٹا انڈس موٹرز نے رواں سال تیسری بار گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے.

پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے گاڑیوں کی تیاری کی لاگت میں اضافے کا بوجھ کمپنی نے صارفین پر منتقل کردیا ہے اور قیمتوں میں 3 لاکھ 7 ہزار روپے تک اضافہ کردیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے کم از کم اضافہ 64 ہزار جبکہ زیادہ سے زیادہ 3 لاکھ 7 ہزار ایک سو روپے تک کیا گیا ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق 20 اپریل سے ہوگا، گاڑیوں کی نئی قیمتیں اب یوں ہیں:

کرولا ایکس ایل آئی کی قیمت اب 20 لاکھ 44 ہزار روپے سے بڑھا کر 21 لاکھ 9 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔

کرولا ایکس ایل آئی اے ٹی 21 لاکھ 19 ہزار روپے سے بڑھ کراب 21 لاکھ 84 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی.

کرولا جی ایل آئی 22 لاکھ 99 ہزار روپے کی بجائے 23 لاکھ 64 ہزار روپے میں ملے گی.

کرولا جی ایل آئی اے ٹی کی قیمت پہلے 23 لاکھ 74 ہزار روپے تھی جس میں اب 65 ہزار روپے اضافہ ہوا ہے اور نئی قیمت 24 لاکھ 39 ہزار روپے ہوگی.

کرولا الٹس 1.6 کی پرانی قیمت 25 لاکھ 74 ہزار تھی، نئی قیمت 26 لاکھ 74 ہزار روپے ہوگی.

کرولا الٹس 1.8 ایم ٹی کی پرانی قیمت 29 لاکھ 57 ہزار 900 روپے تھی جبکہ نئی قیمت 30 لاکھ 69 ہزار روپے ہوگی.

کرولا الٹس 1.8 سی وی ٹی کی پرانی قیمت 30 لاکھ 95 ہزار 400 روپے تھی اس کی نئی قمیت 32 لاکھ 5 ہزار روپے کردی گئی ہے۔

کرولا گرینڈ ایم ٹی ایس آر کی قیمت میں 1 لاکھ 9 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، اس کی پرانی قیمت 31 لاکھ 50 ہزار 400 روپے تھی اب یہ 32 لاکھ 60 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔

کرولا گرینڈ سی وی ٹی ایس آر بھی 1 لاکھ 10 ہزار روپے اضافے کے بعد اب 32 لاکھ 98 ہزار 900 روپے سے بڑھ کر 34 لاکھ 9 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

ہیلکس 4×2 سنگل کیب ڈیک لیس کی پرانی قیمت 27 لاکھ 39 ہزار روپے تھی اب یہ گاڑی 28 لاکھ 19 ہزار روپے کی ملے گی.

ہیلکس4×2 ایس سی اسینڈرڈ کی قیمت 29 لاکھ 94 ہزار روپے سے بڑھ کر 30 لاکھ 74 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

ہیلکس 4×2 سنگل کیب کے لیے اب 30 لاکھ 24 ہزار روپے کی بجائے 31 لاکھ 4 ہزار روپے خرچ کرنا ہوں گے۔

ہیلکس 4×4 اسینڈرڈ 41 لاکھ 99 ہزار سے چھلانگ کر 43 لاکھ 29 ہزار روپے کی ہوگئی ہے۔

ہیلکس ڈبل کیب اسینڈرڈ کی قیمت 45 لاکھ 89 ہزار روپے سے بڑھا کر 47 لاکھ 19 ہزار روپے کردی گئی ہے۔

ریوو جی 2.8 کی قیمت 48 لاکھ 59 ہزار روپے سے بڑھ کر 50 لاکھ 9 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

ریوو جی اے ٹی 2.8 کی پرانی قیمت 50 لاکھ 89 ہزار روپے تھی جو اب بڑھا کر 52 لاکھ 39 ہزار روپے کردی گئی ہے۔

ریوو وی اے ٹی 2.8 کی قیمت اب 54 لاکھ 9 ہزار روپے کی بجائے 55 لاکھ 59 ہزار روپے ہوگی۔

فورچنر4×2 ہائی پٹرول کی قیمت 70 لاکھ 38 ہزار 900 روپے سے بڑھ کر 72 لاکھ 99 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

فورچنر4×4 ڈیزل اب 75 لاکھ 11 ہزار 900 روپے کی بجائے 78 لاکھ 19 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here