آئی ایم ایف کے مشن چیف 26 مارچ کو پاکستان پہنچیں گے

238

اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے مشن سربراہ ارنیسٹو رمیریز ریگو 26 مارچ کو پاکستان پہنچیں گے۔ ارنیسٹو رمیریز ریگو اپنے دورے کے دوران وزیر خزانہ اسد عمر اور اسٹیٹ بینک حکام سے ملاقات کریں گے، حکومت کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر ملنے کی امید ہے۔ ملاقات میں ٹیکس چوری روکنے اور بجلی کی قیمتوں پر گفتگو ہوگی جبکہ آئی ایم ایف کو کرنٹ اکاؤنٹ اور تجارتی خسارے میں کمی سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔ عالمی مالیاتی ادارے سے 6 ارب ڈالر ملنے کی امید پر اقتصادی ماہرین نے روپے کی قدر میں کمی اور بجلی و گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں ایڈجسٹمنٹ اب سہ ماہی بنیادوں پر ہوگی۔ پہلی ایڈجسٹمنٹ رواں ماہ جبکہ دوسری جون میں کی جائے گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here