رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں ہینو کمپنی کی بسوں کی پیداوار میں 41.34فیصد کا اضافہ

557

اسلام آباد: رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران ہینو کمپنی کی بسوں کی پیداوار میں 41.34فیصد جبکہ فروخت میں 70.39 فیصد کا واضح اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پاکستان آٹو مو ٹیو مینو فیکچررز ایسوسی ایشن (پاما) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2017-18ءمیں جولائی تا فروری کے دوران ہینو بسوں کی پیدوار 208 یونٹس رہی جو رواں مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران294 یونٹس تک بڑھ گئی۔اس طرح گزشتہ مالی سال 2017-18ءکے پہلے 8 ماہ کے مقابلہ میں رواں مالی سال 2018-19ءکے پہلے 8 ماہ کے دوران ہینو بسوں کی پیدوار میں 86 یونٹس یعنی 41.34فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پاما کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2017-18ءمیں جولائی تا فروری کے دوران ہینو بسوں کی فروخت 179یونٹس رہی جو رواں مالی سال 2018-19ءکے اسی عرصہ کے دوران 305 یونٹس تک بڑھ گئی۔ اس طرح گزشتہ مالی سال 2017-18ءکے پہلے 8 ماہ کے مقابلہ میں رواں مالی سال 2018-19ءکے پہلے 8ماہ کے دوران ہینو بسوں کی فروخت میں 126یونٹس یعنی 70.39فیصد کا واضح اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here