لاہور: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ درخواست دائر کر دی گئی ۔ درخواست میں وفاقی حکومت اوگرا اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ پوری دنیا میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق حکومتی بیان بے بنیاد ہے ،حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ اضافی سیل ٹیکس وصولی کے باعث ہے ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ملک بھر میں مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ آئین کے آرٹیکل 9۔14 اور 18کی خلاف ورزی ہے ۔درخواست گزار نے مزید موقف اپنایا کہ عالمی سطح پر پٹرولیم قیمتوں میں کمی ہوئی ہے جبکہ پاکستان میں اضافہ کردیا گیا،حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر 17 فیصد سے زائید اضافی سیل ٹیکس وصولی غیر آئینی ہے ۔ معزز عدالت سے استدعا ہے کہ حکومت کو اضافی سیل ٹیکس کی وصولی کالعدم قرار دیتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا حکم دیا جائے ۔
یہ بھی پڑھیں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ