کاروباری ہفتے کے آغاز پر اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رحجان

217

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے ابتدا میں ملا جلا رجحان موجود رہا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں 30 پوائنٹس تک کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد مارکیٹ 40 ہزار 46 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہی تھی۔
ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کاروبار میں 53 پوائنٹس کی کمی بھی ہوئی اور مارکیٹ 40 ہزار کی سطح سے نیچے آنے کے بعد 39 ہزار 962 پر ٹریڈ کرتی دیکھی گئی۔ کاروبار کے ابتدائی گھنٹے کے دوران 6,138,410 شیئرز کا لین دین ہوا جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 594,254,082 بنتی ہے۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا اختتام 54 پوائنٹس کی کمی پر ہوا تھا جس کے بعد کاروبار 40 ہزار 16 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ گذشتہ کاروباری ہفتے میں اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار منفی زون میں ٹریڈ کرتا دیکھا گیا اور مجموعی طور پر کاروبار میں کمی ہوئی۔
سرمایہ کاروں کی جانب سے اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ لگانے میں احتیاط سے کام لیا جا رہا ہے۔
گزشتہ ہفتے جمعرات کو چیئرمین پاکستان اسٹاک مارکیٹ سلیمان مہدی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے سوچا ہے اب ہم اسٹاک میں بزنس لیڈر کو مدعو کریں گے کیونکہ ایسے افراد کو مدعو کرنے سے مارکیٹ میں بہتری آتی ہے۔
جمعرات کو اسٹاک مارکیٹ کے ایس ای 100 انڈیکس میں 262 پوائنٹس کی کمی ہوئی تھی جب کہ کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 89,381,730 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 5,747,639,128 تھی۔
18 فروری کو اسٹیٹ بینک نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان میں گزشتہ سات مہینوں میں براہ راست سرمایہ کاری میں 17 فیصد کمی ہوئی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here