ملک میں شہد کی پیداوار میں 50 فیصد کمی

640

اسلام آباد: موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ملک میں شہد کی پیداوار میں 50 فیصد کمی ہوئی ہے۔ پاکستان میں شہد کی پیداوار 40 ہزار ٹن سالانہ ہے۔ شہد کی فارمنگ و برآمدات کے شعبہ کے ماہرین نے کہا ہے کہ شہد کی صنعت سے 10 لاکھ افراد کو روزگار فراہم کیا جا رہا ہے تاہم اگر صنعت کے فروغ پر توجہ دی جائے تو 20 لاکھ افراد کو روزگار فراہم کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ شعبہ کی ترقی سے برآمدات کو 700 کنٹینرز سے 3 ہزار تک بڑھا یا جاسکتا ہے۔ ماحولیات کے شعبہ کے ماہرین نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے شہد کی پیداوار کم ہو رہی ہے کیونکہ موسمیاتی تبدیلیاں اور درختوں کی کٹائی کا عمل شہد کی قدرتی پیداوار متاثر ہو رہی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here