12 سالہ پاکستانی طالبہ ناسا کی انٹرن شپ کیلئے منتخب

460

پاکستان کے شہر کراچی سے تعلق رکھنے والی 12 سالہ ہونہار طالبہ رادیہ عامر کو بین الاقوامی خلائی تحقیقی ادارے “ناسا” کی جانب سے ایک ہفتے کی انٹرن شپ کیلئے منتخب کیا گیا ہے جو کینیڈی اسپیس سینٹر میں ہوگی.

ناسا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کراچی کے برٹش اوور سیز اسکول کی آٹھویں کلاس کی طالبہ رادیہ عامر کو انہوں نے انٹرن شپ پروگرام کے لیے منتخب کیا ہے۔

اس ایک ہفتے کے دوران رادیہ کو خلا بازوں کی ٹریننگ، ورچوئل رئیلٹی کے ذریعے مریخ پر حرکت کرنے، چاند پر اترنے اور چہل قدمی کرنے کا تجربہ کروایا جائے گا۔

اس دوران انہیں دیگر طلباء کیساتھ صفر کشش ثقل پر حرکت کرنے کے تجربے سے روشناس بھی کروایا جائے گا جو ناسا سمیت دیگر خلائی اداروں میں مصنوعی طور پر تخلیق کی گئی ہے۔

رادیہ کے انتخاب کے بعد پاکستان میں امریکی سفارتخانے نے بھی اپنے سوشل میڈیا صفحے پر اسکی تصویر شیئر کی ہے.

اپنے انتخاب پر خوشی سے نہال رادیہ کہتی ہیں کہ وہ ہمیشہ سے خلا باز بننا چاہتی تھیں اور انہیں امید ہے کہ ان کا یہ خواب ضرور پورا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ناسا میں جا کر پاکستان کا جھنڈا لہرانا چاہتی ہیں۔ انہیں امید ہے کہ ناسا میں انٹرن شپ کا یہ تجربہ ان کے لیے اپنے خواب کی تکمیل میں معاون ثابت ہوگا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here