لاہور: جے آئی کسان بورڈ لاہور نے لاہور کے سرحدی علاقوں میں سوئی گیس کی مسلسل بندش پر متعلقہ محکمہ کو احتجاج کی ڈیڈ لائن دے دی ہے جے آئی ٹی کسان بورڈ کے صدر میاں رشید منہالہ نے چھاپہ گائوں میں کسان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ سوئی گیس کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے لاہور کے سرحدی علاقوں میں گیس کی مسلسل بندش ہے محکمہ کے کرپٹ افسران نے فیکٹریوں اور سی این جی پمپس مالکان سے بھاری رشوت لیکر سرحدی علاقوں کی گیس بند کی ہوئی ہے تقریباً پانچ لاکھ کی آبادی سوئی گیس کی بندش سے متاثر ہو رہی ہے مگر محکمہ سول گیس کے افسران کی جانب سے ہمیں مسلسل طفل تسلیاں دی جا رہی ہیں مناواں، جلو موڑ، بھسین، واہگہ، نتھوکی، منہالہ تقی پور، چھاپہ گائوں سمیت دیگر دیہاتوں کی عرصہ دراز سے گیس بند کی ہوئی ہے چار روز کے اندر اگر مذکورہ علاقوں کی گیس بحال نہ کی گئی تو جے آئی کسان بورڈ لاہور سمیت متاثرہ رہائشی محکمہ سوئی گیس کا محاصرہ کرنے پر مجبور ہو جائے گی اور اس کے ذمہ دار متعلق محکمہ کے کرپٹ افسران ہوں گے اس موقع پر جنرل سیکرٹری سردار سیف اللہ پڈھانہ، سیکرٹری اطلاعات میاں الیاس، چودھری سرفراز نمبر دار، چودھری خوشی نمبر دار سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ لاہور کے سرحدی علاقوں میں کسانوں کی کثیر تعداد رہائش پذیر ہے کسان پہلے ہی چکی میں پس رہا ہے اور اب محکمہ سوئی گیس بند کرکے ان کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کیا ہے۔