ایف بی آر کا ٹیکس چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن

457

کراچی: فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس دہندگان کی فہرست میں9 فیصد ٹیکس چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے ٹیکس دہندگان کی فہرست میں موجود ایسی کمپنیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی منصوبہ بندی کی تھی۔ جنہوں نے اپنے کھاتوں میں ہیرا پھیری کرکے قابل ٹیکس آمدنی کم سے کم ظاہر کی تھی اور اپنے منافع کوبہت کم ظاہر کیاتھا اور اس کے لئے مختلف ہتھکنڈے استعمال کئے تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ ایف بی آر نے چھان بین کرکے ٹیکس دہندگان کی فہرست میں9فیصد ایسی کمپنیوں کاسرغ لگایاتھا جنہوں نے اربوں روپے کا ٹیکس چوری کیاہے یا کم ٹیکس ادا کیاہے۔ ایف بی آر نے ان کمپنیوں پر بھاری جرمانے سمیت واجب الادا ٹیکس رقومات کی وصولی کا رروائی شرو ع کردی ہے جبکہ ان میں سے کئی کمپنیوں کے خلاف فوجداری مقدمات قائم کرنے کی بھی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ ایف بی آر کے ریکارڈ میں 30 لاکھ ٹیکس دہندگان کے نام ہیں جن میں سے15لاکھ باقاعدگی سے ٹیکس گوشوارے داخل نہیں کروا رہے اور صرف پانچ لاکھ ایسے ٹیکس دہندگان ہیں جوصحیح معنوں میں واجب الادا ٹیکسوں کی ادائیگی کر رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here