وینزویلا سے درآمد شدہ سونا ایران سمگل کر نے کا انکشاف

418

کراکس: وینزویلا کو اس وقت سیاسی بحران درپیش ہے جہاں اپوزیشن لیڈر نے موجودہ صدر نکولس میڈورو سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ کئی ممالک کی جانب سے وینزویلا کے اپوزیشن لیڈر کے اس مطالبے کے لیے سپورٹ اور یک جہتی کا سامنے آیا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں ایک مغربی سفارتی ذریعے کے حوالے سے بتایا گیا کہ یہ امر تشویش میں اضافے کا باعث ہے کہ وینزویلا سے ترکی برآمد کیے جانے والے سونے کا کچھ حصہ خفیہ طور پر ایران اسمگل کیا جا رہا ہے۔یہ تہران پر عائد امریکی اقتصادی پابندیوں کی خلاف ورزی ہے۔رپورٹ کے مطابق ترکی نے ایک ارب ڈالر مالیت کا خام سونا اس بنیاد پر حاصل کیا تھا کہ اس کی قلعی کے بعد یہ دوبارہ وینزویلا کو برآمد کر دیا جائے گا۔تاہم اس بات کا کوئی ثبوت نہیں کہ ان ضخیم کھیپوں میں سے کوئی بھی کھیپ وینزویلا کو واپس ارسال کی گئی۔ اس وجہ سے مغربی حکومتوں کے ذہنوں میں شکوک پیدا ہو گئے ہیں جن کے سامنے یہ بات موجود ہے کہ ترکی عالمی سطح پر سونے کی تجارت میں سرگرم نمایاں ترین ملکوں میں شامل ہو گیا ہے۔وینزویلا میں اپوزیشن عناصر کا دعویٰ ہے کہ حکمراں نظام غیر قانونی صورت میں سونا نکالنے کے حوالے سے جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے جو ماحولیات کے لیے تباہ کن ہے۔ علاوہ ازیں جرائم پیشہ ٹولیاں بھی منظم طریقے سے تشدد اور بعض مرتبہ قتل کی کارروائیوں کا سہارا لے کر حکومت کے مفاد میں سونا نکالنے کی سرگرمیوں کے ناظمین امور کو قابو کر لیتی ہیں

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here