بن قاسم پاور سٹیشن سے بجلی کی پیداواری لاگت 21 روپے 54 پیسے فی کلو واٹ

569

اسلام آباد: بن قاسم پاور سٹیشن II پر ڈیزل سے بجلی کی پیداواری لاگت 21 روپے 54 پیسے فی کلو واٹ ہو گئی ہے ۔ کے الیکٹرک کے ذرائع کے مطابق بن قاسم پاور پلانٹ سے مقامی گیس کے ذریعے بجلی کی پیداوار کی لاگت 5 روپے 3 پیسے اور آر ایل این جی سے بجلی پیداوار کی لاگت 14 روپے 12 پیسے ہے جبکہ کورنگی کمبائنڈ سائیکل پاور پلانٹ سے ڈیزل کے ذریعے بجلی کی پیداوار کی لاگت 22 روپے 91 پیسے اور مقامی گیس سے 5 روپے 34 پیسے اور آر ایل این جی سے بجلی کی فی یونٹ بجلی کی پیداواری لاگت 15 روپے ایک پیسے ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here