ٹیلی کام شعبے میں سرمایہ کاری، سالانہ بنیادوں پر 26 لاکھ ڈالر کا اضافہ

563

اسلام آباد: ملک میں ٹیلی کام کے شعبے میں سرمایہ کاری میں سالانہ بنیادوں پر 26 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ ٹیلی کام سیکٹر میں سرمایہ کاری 644 ملین ڈالر سے بڑھ کر 670 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔
پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 18-2017ء کے دوران ٹیلی کام سیکٹر سے 488 ارب روپے سے زائد کا ریونیو حاصل ہوا ہے۔ 16-2015ء میں ٹٰیلی کام سیکٹر سے حاصل ہونا والا ریونیو 470 ارب روپے سے زائد رہا تھا۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال ٹیلی کام سیکٹر میں67 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئٰی ہے اور بیرون دنیا سے ٹیلی کام سیکٹر میں 246 ارب ڈالر سے زائد کا غیر ملکی زرمبادلہ آیا ہے۔
ٹیلی کام سیکٹر میں غیر ملکی سرمایہ کاری مجموعی سرمایہ کاری کا 7.2 فیصد رہی۔ رپورٹ کے مطابق ٹیلی کام سیکٹر نے ایک سال میں 147 ارب روپے سے زائد کی رقم قومی خزانے میں جمع کرائی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here