منی بجٹ سے کئی شعبوں کاروباری لاگت کم ہو جائے گی: صدر پاکستان اکانومی واچ

520

اسلام آباد: پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ ترمیمی فنانس بل کے نتیجہ میں حکومت کی آمدنی میں 7 ارب روپے تک کی کمی واقع ہو گی مگر اس سے کئی کلیدی شعبوں کی کاروباری لاگت کم ہو جائے گی جس سے متعدد اشیاء کی قیمت پر فرق پڑے گا جبکہ برآمدکنندگان کو بین الاقوامی منڈی میں قدم جمانے میں مدد ملے گی۔ ان اقدامات پر عمل درامد 6 ماہ بعد ہو گا مگراس کے مثبت اثرات ابھی سے واضح ہونا شروع ہو گئے ہیں اور کئی بڑے کاروباری گروپ سرمایہ کاری بڑھانے کا فیصلہ کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے ایک بیان میں کہا کہ حکومتی اقدامات سے ریفنڈ کے متعلق برآمدات کی شکایات کا ازالہ ہو گا، ٹیکس اہلکاروں کی بلیک میلنگ کم ہو جائے گی۔ گیس استعمال کرنے والے تمام شعبوں سمیت زرعی شعبہ کی لاگت کم ہو جائے گی جبکہ شمسی توانائی، بینکنگ، ہاؤسنگ، ایس ایم ای، آٹو موبائل اور دیگر کا شعبے تیزی سے ترقی کریں گے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here