انفارمیشن اینڈ براڈ کاسٹنگ ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کیلئے 8 کروڑ 51 لاکھ روپے جاری

489

اسلام آباد: وزارت منصوبہ بندی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں انفارمیشن اینڈ براڈ کاسٹنگ ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کےلئے مجموعی طور پر اب تک 8کروڑ 51لاکھ روپے کے فنڈز جاری کئے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران 54کروڑ 89 لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق حکومت نے پی ٹی وی میں پروڈکشن کے آلات کی فراہمی کے لئے 4کروڑ ، پیمرا میں ادارہ جاتی اصلاحات کے لئے 34لاکھ ، مظفر آباد آزاد جموں و کشمیر میں میڈیم وئیو سروسز کے لئے ایک کروڑ 60لاکھ ، صوت القرآن ایف ایم نیٹ ورک کے قیام کے لئے 80لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی پروگراموں کے لئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here