کراچی: سندھ میں گیس پریشر میں اچانک کمی کے باعث سوئی سدرن گیس کمپنی نے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی سپلائی بند کردی۔ ترجمان کے مطابق ایس ایس جی سی کے گیس سسٹم میں پریشر میں کمی کی وجہ سے سوئی سدرن کومیسر ہونے والی گیس میں کمی واقع ہوئی ہے۔ اس لئے گھریلو صارفین اور کمرشل سیکٹر کی طلب پوری کرنے میں دشواری کا سامنہ ہے۔ گھریلو صارفین کی طلب پوری کرنے کے غرض سے سندھ بھر میں تمام سی این جی اسٹیشنز کو گزشتہ شب رات 8 بجے سے ہفتہ کی صبح 8 بجے تک 36 گھنٹے کیلئے گیس کی ترسیل معطل رہے گی۔