دہلی: چاہ بہار بندرگاہ کے حوالے سے تجارتی سرگرمیوں میں آسانیاں پیدا کرنے کیلئے بھارت نے ایرانی بینک پسار گاد کو کام کرنے کی اجازت دے دی ہے.
بھارتی خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے بھارتی وزیر مواصلات نتین گادکری سے ملاقات کی.
ملاقات کے بعد دونوں رہنمائوں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی جس میں دو طرفہ اقتصادی تعلقات اور خاص کر چاہ بہار بندرگاہ ، مواصلات و نقل و حمل کے شعبوں میں مشترکہ تعاون کے فروغ کی راہیں تلاش کرنے پر غور کیا گیا ہے۔
اس موقع پر بھارتی وزیر مواصلات نے کہا کہ چاہ بہار بندر گاہ کے حوالے سے تجارتی امور میں آسانیاں لانے کےلیے ایرانی بینک پسار گاد کو بھارت میں اپنی تجارتی کارروائیاں شروع کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔
ایرانی بینک پسار گاد ممبئی میں اپنی ایک شاخ کھولے گا جو 3 ماہ کے اندر اپنے مالیاتی امور کوشروع کر دے گا۔