ابوظبی کے ولی عہداتوار کو ایک روزہ دورے پر پاکستان آئیں گے، عرب ٹی وی

116

متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر اور ابو ظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید آل نہیان اتوار کو پاکستان کے ایک روزہ دورے پر اسلام آباد آئیں گے۔عرب ٹی وی کے مطابق وہ وزیراعظم عمران خان ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور دوسرے سیاسی قائدین سے ملاقات کریں گے اور ان سے پاکستان اور یو اے ای کے درمیان دو طرفہ تعلقات، خطے کی صورت حال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
ان کے دورے کے موقع پر یو اے ای کی جانب سے پاکستان کے لیے دو ارب ڈالرز کی امداد اور سرمایہ کاری سے متعلق امور پر بھی غور کیا جائے گا۔واضح رہے کہ نومبر 2018 میں وزیراعظم عمران خان نے متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا تھا۔ انھوں نے امارات کی قیادت سے بات چیت میں دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کوطویل المدت تزویراتی اور اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے سے اتفاق کیا تھا اور دو طرفہ سیاسی ، تجارتی اوراقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے سے اتفاق کیا تھا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here