تیل اور گیس کے شعبہ میں سرمایہ کاری کرنے والی ایگزون موبل 27 سال بعد پاکستان میں سمندر میں تیل اور گیس کی تلاش شروع کرے گی، منصوبے پر کام رواں ماہ شروع ہو جائے گا۔وزارت پٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں کمپنی نے اپنی مشینری کراچی پہنچا دی ہے ۔
ایگزون موبل اٹلی کی کمپنی ای این آئی اور دیگر شراکت داروں کے ساتھ مل کر سمندر میں ساحل سے 280کلو میٹر کے فاصلے پر تیل اور گیس کی تلاش کا کام کرے گی۔
کمپنی نے تیل کی تلاش کے لئے بحری جہاز اور ہیلی کاپٹر ابتدائی طور پر تین ماہ کے لئے انتظام کیا ہے اور یہ بحری جہاز آف شور ڈرلنگ کا اہم حصہ ہیں جو ڈرلنگ شپ کے لئے ڈیزل اور دیگر سامان پہنچائیں گے۔آف شور ڈرلنگ کے اس منصوبے سے پاکستان میں تیل اور گیس کے شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھانے میں مدد ملے گی۔