پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ہفتے کے آغاز پر شدید مندی، 100 انڈیکس میں 276 پوائنٹس کی کمی

556

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ہی 100 انڈیکس میں 276 پوائنٹس کی کمی ہو گئی۔ پیر کے روز کاروباری ہفتے کے آغاز پر ہی اسٹاک مارکیٹ شیدید مندی کا شکار رہی۔ کاروبار کے آغاز پر ابتدائی ایک گھنٹے میں 100 انڈیکس میں 276 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔ جس کے بعد 100 انڈیکس 36 ہزار 890 پر پہنچ گیا۔ 100 انڈٰیکس میں ریکارڈ کمی کے باعث مارکیٹ شدید بحران کا شکار ہے اور کاروباری حضرات میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔ مارکیٹ کے آغاز پر 100 انڈیکس 37 ہزار 167 پر ٹریڈ کر رہا تھا تاہم سال کے آخری روز اور کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی مارکیٹ کا آغاز انتہائی خراب ہوا۔ جس کے باعث سرمایہ کار محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here