قطرایک لاکھ ہنرمند پاکستانیوں کوویزہ جاری کرےگا، زلفی بخاری، زلفی بخاری

230

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی سید ذوالفقار حسین بخاری نے کہا ہے کہ قطر ایک لاکھ پاکستانی ہنرمند افراد کو ویزہ فراہم کرے گا، حکومت سمندرپار پاکستانیوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنا چاہتی ہے،اسلام آباد میں قطر کے پہلے ویزا سینٹر کا افتتاح کردیا گیا۔ معاون خصوصی زلفی بخاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ سمندر پارپاکستانیوں کو مزید سہولتوں کی فراہمی کیلئے وزیراعظم کے وژن کے مطابق کام کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قطر پاکستان سے ایک لاکھ ہنرمند افراد کو ویزہ فراہم کرے گا۔ واضح رہے گزشتہ ورز وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری نے اسلام آباد میں قطر کے پہلے ویزا سینٹر کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر قطری سفیر سقر بن مبارک نے کہا کہ پاکستان میں کراچی اور اسلام آباد میں ویزا سینٹر کھولے گئے ہیں اب جس ملک سے درخواست موصول ہوگی وہیں ویزے کا اجرا کیا جائے گا۔
ویزا سینٹر کھولنے کا مقصد پاکستان کے ہنر مند افراد کو قطر میں روزگار فراہم کرنا ہے۔ قطری سفیر نے کہا کہ بائیو میٹرک کا اندراج کروانا ہوگا اور قطر ویزا سینٹر میں میڈیکل ٹیسٹ دینا ہوگا انہوں نے کہا کہ قطر میں روزگار کے لیے درخواست دینے والوں کو ورک کنٹریکٹ پر دستخط کرنا ہوں گے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here