نیپرا نے بجلی کے نرخوں میں 31 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی

258

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کے نرخوں میں 31 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی جس سے صارفین کو 2 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔
بجلی کے نرخوں میں کمی نومبر کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی۔ نومبر میں بجلی کی ریفرنس پیداواری لاگت 4 روپے 71 پیسے فی یونٹ رہی۔
بجلی کی قیمت میں کمی کی درخواست سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے کی تھی، سی پی پی اے نے 5 ارب کے سابقہ بقایا جات بھی مانگے تھے۔
سی پی پی اے حکام کا کہنا ہے کہ صارفین کو 5 روپے فی یونٹ بجلی فراہم کی گئی، نومبر میں پانی سے 33.98 فیصد بجلی پیدا کی گئی، مقامی گیس سے 20.04 فیصد، درآمدی ایل این جی سے 17.23 فیصد اور ایٹمی ذرائع سے 10.88 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔
سی پی پی اے حکام کے مطابق 2 ارب کی انوائسز کی تصدیق ہونا باقی ہے۔
یاد رہے ایک ماہ قبل بجلی کی قیمت میں 41 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی گئی تھی۔
بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست ترسیلی کمپنیوں کی جانب سے دی گئی تھی جس سے صارفین پر 3 ارب 80 کروڑ روپے کا بوجھ پڑا تھا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here