ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ قیمت 67 ہزار تک پہنچ گئی۔سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 11 ڈالر بڑھ کر 1272 ڈالر ہوگئی ہے جس کا اثر سونے کی مقامی قیمتوں پر بھی ہوا ہے۔سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ملک میں فی تولہ سونے کی قدر ایک ہزار روپے اضافے کے بعد 67 ہزار روپے ہوگئی ہے۔دس گرام سونے کی قدر 858 روپے اضافے سے 57442 روپے ہوگئی ہے جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 880 روپے پر برقرار رہی۔