چینی کمپنی پاکستان میں ریپڈ ٹرانزٹ بس سسٹم بنانے کیلئے 83.6 ملین ڈالر کی بولی حاصل کرنے میں کامیاب

614

لاہور: چینی کمپنی ای ہولو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی قیادت میں ایک کنشورشیم پاکستان میں ریپڈ ٹرانزٹ بس سسٹم بنانے کیلئے 83.6 ملین ڈالر کی بولی حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔

Yicai Global کی ایک رپورٹ کے مطابق اس منصوبے میں اربن موبیلیٹی کمپنی کی جانب سے راولپنڈی اور Slenburg کو جوڑا جائے گا۔

ای ہولو انفارمیشن ٹیکنالوجی نے کہا ہے کہ اس منصوبے میں تنصیبات، سپلائی اور سپورٹ سروسز شامل ہیں جبکہ دس سالہ ٹینڈر میں انٹیلی جنس ٹرانسپورٹ سسٹم کی دیکھ بھال اور بحالی، ٹکٹنگ بھی شامل ہے۔

مذکورہ کمپنی کی جانب سے پاکستان میں حاصل کیا جانے والا یہ دوسرا منصوبہ ہے اور کمپنی سمارٹ ٹرانسپورٹ کے شعبہ میں عالمی سطح پر اپنی پہچان بنا رہی ہے۔

اس سے قبل 2016ء میں مذکورہ کمپنی اسلام آباد میں ای پولیسنگ اور وہیکل مانیٹرنگ پلیٹ فارم متعارف کروا چکی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here