ٹیکسٹائل کے شعبہ میں برآمدات کیلئے حکومت پاکستان کوشاں

وزیراعظم کے مضبوط اور مستحکم پاکستان کے عزم کے تحت تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا، سید افتخار حسین بابر

844

فیصل آباد: وفاقی سیکرٹری ٹیکسٹائل ڈویژن سید افتخار حسین بابر نے بدھ کے روز بتایا کہ حکومت برآمدات سے متعلق حکمت عملی تیار کر رہی ہے تاکہ برآمدات میں اضافے کو یقینی بنایا جاسکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو یقین ہے کہ معاشی انقلاب صرف تجارتی فروغ کے ذریعے ہی ممکن ہوسکتا ہے اور برآمداتی شعبے میں زیادہ سے زیادہ ترقی حاصل کرنے کے لئے ممکنہ تعاون کو بڑھایا جا رہا ہے.
پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن (پی ٹی ای اے) سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت ٹیکسٹائل کے شعبے کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کا عزم رکھتی ہے کیونکہ برآمدات کے بغیر کوئی ملک معاشی اہداف حاصل نہیں کرسکتا۔
افتخار حسین بابر کے مطابق وزیراعظم کے مضبوط اور مستحکم پاکستان کے عزم کے تحت تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔
ٹیکسٹائل انڈسٹری کو معیشت کی ریڑھ کی ہڈی قرار دیتے ہوئے سیکرٹری کا کہنا تھا کہ درپیش مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ٹیکسٹائل ڈویژن اعلیٰ معیار کے کپاس کے دانے کی درآمد کیلئے کوشش کر رہی ہے تاکہ زیادہ کپاس پیدا کی جاسکے۔
اس سے قبل چیئرمین پی ٹی ای اے خرم مختار نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بڑی تعداد میں ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز کو ادائیگیوں کے مسائل درپیش ہیں۔ ادائیگیوں سے برآمد کنندگان کے اعتماد میں اضافہ ہوگا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here