رواں مالی سال کے لئے گیس کی قیمت میں ردوبدل کے لئے درخواست کی سماعت 18 دسمبر کو ہوگی، اوگرا

سوئی سدرن گیس کمپنی کی طرف سے گیس کی قیمت پر نظر ثانی کے لئے درخواست جمع کرائی گئی ہے

514

سوئی سدرن گیس کمپنی کی طرف سے رواں مالی سال کے لئے گیس کی قیمت میں ردوبدل کے لئے درخواست کی سماعت 18 دسمبر کو ہوگی۔
اوگرا ذرائع کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی کی طرف سے اس سلسلے میں گیس کی قیمت پر نظر ثانی کے لئے درخواست جمع کرائی گئی ہے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی نے گیس کی مقررہ اوسط قیمت میں 84.30 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی درخواست کی ہے۔ عوامی سماعت کے دوران تمام صارفین اور دیگر متعلقہ افراد اپنی تجاویز پیش کر سکتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here