ڈالر کی اونچی اڑان، ریلوے نے کرائے بڑھا دئیے

کرایوں میں 10 سے 19 فیصد اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کا اطلاق 7 دسمبر سے ہوگا

664

لاہور: پاکستان ریلوے نے کرایوں میں 10 سے 19 فیصد تک کا اضافہ کردیا ہے۔

کرایوں میں اضافہ ڈالر کی اونچی اڑان اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے کیا گیا ہے. ریلوے کرایوں میں 10 سے 19 فیصد اضافے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس کا اطلاق 7 دسمبر سے ہوگا۔

دوسری جانب ریلوے حکام نے7 دسمبر سے ملک بھر کے تمام ریزرویشن دفاتر کے اوقات کار میں مزید 8 گھنٹے کا اضافہ کردیا ہے جس کے بعد ریزرویشن دفاتر اب 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here